English   /   Kannada   /   Nawayathi

منشیات کی لت انسان کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے

share with us

ملزم کیپو دیہات کے کوکے بیٹّو علاقے کا مقیم ہے ۔ جس نے پانچ مہینے پہلے اپنی بیوی سلیمہ پر جان لیوا حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں پر حملہ کردیا تھا ۔ یہ ممبئی کے سیتا کیمپ کا مقیم ہے ۔ شادی کرنے کے بعد یہ سلیمہ ہی کے گھر میں مقیم تھا ۔ حملہ کرکے فرار ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی چھان بین کررہی تھی ۔ سنیچر کی شام ملزم اپنے دونوں بچوں کو لینے پہنچا یہاں کے قریبی دینی مدرسہ میں پہنچاتھا ۔ بچوں نے اس کی اطلاع والدہ کو کردی اور وہاں سے پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے ملزم محمد حنیف کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ عدالتی فرمان کے مطابق ملزم عدالتی حراست میں دے دیا گیا ہے ۔ 

لاری اور کے ایس آر ٹی سی بس کے مابین تصادم 

بس ڈرائیور سمیت کئی مسافر زخمی 

بنٹوال 17؍ مارچ (فکروخبرنیوز) یہاں کے کلڑکا علاقے کے اہم شاہراہ پر اتور کی دوپہر لاری اور کے ایس آرٹی سی بس کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں بس ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جبکہ دیگر کئی مسافر زخمی ہوگئے ۔ کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو منگلور کے نجی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس واردات کی وجہ سے ٹریفک نظام کچھ وقت کے لیے درہم برہم ہوگیا تھا ۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا