English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد "ڈاون ٹاون سرکل" منصوبہ ، جانیے تفصیلات یہاں!

share with us


دبئی 20/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع) دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد 550 میٹر بلندی پر دائرے میں تعمیرات کا تصوراتی ڈیزائن منظر عام پر آگیا، دائرے کو ’ڈاون ٹاون سرکل‘ کا نام دیا گیا ہے کہ جس کے بڑے ڈھانچہ میں میں ڈاون ٹاؤن دبئی شامل ہے۔ دی نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ آرکیٹیکچر فرم Znera Space نے ایک بنیادی تصور تیار کیا ہے جو دبئی کی اسکائی لائن کو بدل دے گا، منصوبے کو ڈاؤن ٹاؤن سرکل کے نام سے جانا جاتا ہے جو 550 میٹر اونچا ہے، جو برج خلیفہ کو گھیرے میں لے رہا ہے، جس کے ڈیزائنرز کو امید ہے کہ یہ گیٹڈ کمیونٹیز اور فلک بوس مکانات کے روایتی خیالات کو ہلا کر رکھ دے گا۔

اس منصوبے کی سامنے آنے والی تصوراتی تصاویر ڈھانچے کے حیرت انگیز پیمانے کو ظاہر کرتی ہیں، جو 3 کلومیٹر کے دائرے کے ساتھ تمام ڈاون ٹاؤن دبئی کو گھیرے میں لے گا، اس سرکل کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کیا جائے کیا گیا ہے جس میں گھروں کے ساتھ عوامی، تجارتی اور ثقافتی جگہیں بھی شامل ہیں۔

اس حیرت انگیز منصوبے کا تصوراتی ڈیزائن Znera Space کے شریک بانی نجمس چوہدری اور نِلز ریمیس نے تیار کیا ہے، جو اکثر تجرباتی فن تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو سماجی حدود اور ماحولیاتی مسائل کو تلاش کرکے انہیں حل کرتی ہے، ڈاون ٹاون سرکل کا منصوبہ اس جوڑے نے کورونا کے دوران بنایا، جس نے اس بات پر دوبارہ غور کرنے کے خیال کو جنم دیا کہ ہم شہروں میں، خاص طور پر فلک بوس عمارتوں میں کیسے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے نجمس چودھری نے بتایا کہ ہم اس بات کی بنیادی باتوں پر جانا چاہتے تھے کہ کس طرح گیٹڈ کمیونٹیز ایک انتہائی افقی ماحول کے طور پر قائم کی گئیں لیکن دبئی کے گھنے شہری تانے بانے کی وجہ سے آپ کے پاس یہ نہیں ہو سکتا، اس تصور کو دریافت کرنے اور اس پر عمل کرنے کا بہترین طریقہ خود Downtown میں تھا، یہ تصور ایک عمودی شہر کا تھا، Downtown Circle پانچ سطحوں پر مشتمل ہے اور پانچ پوائنٹس، یا ستونوں پر رکھا گیا ہے، یہ ستون زمین میں سرائیت کرتے ہیں جب کہ دائرے کا وسیع و عریض دائرہ اسکائی پارک نامی ایک مسلسل سبز پٹی کے ذریعہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دو اہم حلقوں پر مشتمل ہوگا جو عمودی طور پر سرکل کی سطح کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور ایک مربوط تین جہتی شہری سبز ماحولیاتی نظام تشکیل دیتا ہے۔

انہوں نے کہا تصوراتی ڈیزائن میں دکھایا گیا ہے کہ اسکائی پارک میں آبشار، پودے اور مختلف نباتات شامل ہوں گے، شہری ماحولیاتی نظام کے حصے کے طور پر بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، شمسی توانائی اور کاربن کو ذخیرہ کرنے اور ہوا سے آلودگی کو فلٹر کرنے کا ایک نظام موجود ہو۔

نجمس چودھری نے کہا کہ ڈاون ٹاؤن سرکل کی بیرونی طرف ٹرام کا ایک خیال بھی تصور اور ڈرائنگ میں شامل ہے، جو پولینڈ میں واقع ویژولائزیشن اسٹوڈیو Pictown کے تعاون سے بنایا گیا، جہاں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک سفر کرنے والے 20 کشادہ پوڈز مسافروں کو شہر کے 360 ڈگری کے نظارے پیش کرتے ہوئے ڈاون ٹاؤن سرکل کے ارد گرد لے جائیں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا