English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اور يونان شديد برف باری کی لپيٹ ميں

share with us


13/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) ترکی اور يونان ميں ايک مرتبہ پھر شديد برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔ استنبول کے ہوائی اڈے پر درجنوں پروازيں منسوخ ہو چکی ہيں جبکہ ٹريفک حادثات اور رکاوٹوں کی وجہ سے کئی مرکزی شاہراہيں بھی بند پڑی ہيں۔ آج اتوار کے دن بھی طوفان کی پيشن گوئی ہے اور حکام نے عوام سے گھروں ميں رہنے کی اپيل کی ہے۔ يونان کے کئی جزائر بھی برف باری کی لپيٹ ميں ہيں اور کچھ حصوں ميں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سينٹی گريڈ تک پہنچ چکا ہے، جو ان علاقوں کے ليے انہونی سی بات ہے۔ يونان ميں بھی نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

 

 

DW Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا