English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا : سیلاب سے تباہی،ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان

share with us


 

کینبرا9/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع) آسٹریلیا کی 2 ریاستوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے تباہی کے بعد ملک میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی ریاستوں نیوساؤتھ ویلز اورکوئنزلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مختلف علاقوں میں دوہفتوں تک ہونے والی بارش اورسیلابی ریلوں سے ہزاروں گھرپانی میں ڈوب گئے اوربجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پروازیں معطل ہونے سے سیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے۔مختلف شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں۔آسٹریلیا کے وزیراعظم اورحکومت کوغیرمعمولی بارشوں اورسیلاب سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے پرعوام کی شدید تنقید اورغصے کا سامنا ہے۔سیلاب اوربارش سے متاثرعلاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

Daily Speaker

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا