English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی طیارہ برطانوی حدود سے گزرا تو یہ مجرمانہ فعل سمجھا جائے گا: برطانیہ

share with us

لندن: 9/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود سے گزرا تو یہ مجرمانہ فعل سمجھا جائے گا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود میں آیا تو اسے روک دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود سے گزرا تو یہ مجرمانہ فعل سمجھا جائے گا اور روسی طیاروں کو تحویل میں لے کر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یوکرین پر حملوں کے بعد روس پر مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی جارہی ہیںِ، اس سے قبل امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی لگا دی تھی جن میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے اور جنگی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شامل تھیں۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ یوکرین کا مطالبہ ہے کہ روس کی رکنیت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا