English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکڈونلڈ  ایک ہزار کے قریب روس میں اپنی دکانیں بند کرنے کا اعلان!

share with us

 

9/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)دنیا کے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں اپنے 847 ریستوران بند کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بند کیے جانے والے کاروبار میں ماسکو کے قلب پشکن سکوائر میں سنہ 1990 میں کھولا گیا پہلا ریستوران بھی شامل ہے جس کو سوویت یونین کے خاتمے پر امریکی کیپیٹلزم کی علامت کے ابھرنے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشروبات بنانے والی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں پیپسی اور کوکا کولا نے روس میں اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد متعدد بین الاقوامی کمپنیوں پر امریکہ اور یورپی ملکوں کے صارفین کی جانب سے آن لائن دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ماسکو حکومت سے روابط منقطع کریں۔

کولا کولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو یوکرین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متاثر ہو رہے ہیں۔‘

ایپل اور ویزا سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں روس میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں۔

پیپسی کو نے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات کو دیکھتے ہوئے ہم پیپسی کولا کی مصنوعات کی روس میں فروخت معطل کر رہے ہیں اور ان میں سیون اپ اور مرنڈا بھی شامل ہیں۔‘

یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ملکوں کی حکومتیں اور بڑی کمپنیاں روسی صدر پوتن کے خلاف مختلف اقدامات کر رہی ہیں جن میں کئی طرح کی پابندیاں شامل ہیں۔

 

 

Urdu news

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا