English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا میں شدید بارشیں، وسیع تر علاقہ خالی کرا لیا گیا

share with us


سڈنی :  08/مارچ/2022(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جن کی وجہ سے وسیع تر علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے بڑی تعداد میں شہری دیگر علاقوں میں پناہ لینے پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوئن لینڈز اور نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستوں میں کئی علاقوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مشرقی دریا اپنی تقریباً مکمل گنجائش پر بہہ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق 27 فروری سے جاری ان بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

DW Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا