English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس یوکرین : تازہ صورتحال صرف ایک کلک پر

share with us

 

روس کو گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم نہیں

2290232-golankipahari-1645823622-858-640x480

 

ماسکو: 26/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع) گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری پر روس نے تنقید کی ہے۔

ایک سعودی اخبار کے مطابق گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں پر روس کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتے۔

اقوام متحدہ میں روسی مشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم مقبوضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں میں آبادکاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کے اعلان کردہ منصوبوں پر فکر مند ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل رکن کے مشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 1949 کے جنیوا کنونشن کی شقوں سے متصادم ہے۔

ٹویٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کا علاقہ جو شام کا حصہ ہے اس پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے1967 میں شام کے علاقے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ کر لیا تھا اور1981 میں اس تمام علاقے کو اسرائیلی بستیوں کے ساتھ جوڑ لیا تھا تاہم عالمی برادری نے اسے تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں اپنے قوانین لاگو کرنے اور انتظامیہ مسلط کرنے کا اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قانون سے میل نہیں کھاتا۔

 

 

امریکا کا رسوی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

download-8

واشنگٹن: 26/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرے گا۔ پابندیوں کا مقصد روسی صدرکوبراہ راست پیغام دینا ہے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ امریکا یوکرین کے بحران کوسفارتی کوششوں سے حل کرنے کومسترد نہیں کرتا تاہم ایک ایسے رہنما سے جس نے ایک خودمختار ملک پرحملہ کیا ہوسفارتی رابطے مناسب نہیں۔

اس سے قبل برطانیہ اوریورپی یونین بھی صدرپیوٹن اورروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں لگانے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 

 

 

طاقت کا استعمال : نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی  

 

2290297-unsecuritycouncil-1645850555-417-640x480

نیویارک: 26/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پرحملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹوکردیا۔

سلامتی کونسل کے11 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد کی ووٹنگ کے وقت بھارت اورمتحدہ عرب امارات بھی غیرحاضر رہے۔

قرارداد امریکا کی مدد سے ڈرافٹ کی گئی تھی۔ روس کے قرارداد ویٹوکرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیرلنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آوازیں نہیں دبا سکتا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 193 ارکان پرمشتمل ہے۔

 

 

 

یوکرین کا بڑا دعویٰ : روس کے 3500 فوجیوں کو ہلاک اور 200 کو گرفتار کرلیا، یوکرین

2290340-ukrainewaron-1645858716-505-640x480

کیف: 26/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔

یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا۔

 

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا