English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانے والا یہ ایئرپورٹ!

share with us

 

23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے اسے دوسرے یورپی مالک کے مقابلے میں زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سال اسے دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

ہیتھرو کا شمار دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اسے 2020 میں دو ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یورپی یونین کے مقابلے میں زیادہ پابندیاں لگانے کی وجہ سے ہیتھرو واحد ایئرپورٹ تھا جسے کم ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا۔‘

برطانیہ کے ایوی ایشن سیکٹر نے زیادہ عرصے تک سفری پابندیاں برقرار رکھنے پر برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات سے تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اومی کرون کے باعث نئے سال کا آغاز سست رہا۔ 2019 میں وبا آنے سے قبل مسافروں کی سالانہ تعداد آٹھ کروڑ سے زیادہ تھی جو 2020 میں دو کروڑ 20 لاکھ پر پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی ایئرلائنز کی جانب سے اپنے سٹاف کو نوکریوں سے برخاست کرنا پڑا، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے اور پابندیوں میں نرمی کے بعد ایوی ایشن سیکٹر دوبارہ بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

 

 

Urdu News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا