English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین میں جنگ کے خدشہ کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ

share with us

 

کیف: 23/فروری/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرین نے روس کے حملے کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد ہی کیے جانے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاستیں تسلیم کرکے وہاں فوجیں بھیجنے کے اعلان کے بعد یوکرین نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کا امکان جلد ہے جس کے لیے حکومتی سطح پر صلاح مشورے جاری ہے۔

قبل ازیں کوکرین نے روس میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے سے کی ہدایت کی تھی اور سیکڑوں روسی شہریوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

جس پر روس نے یوکرین کے دارالحکومت میں اپنے سفارت خانے سے عملے کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔ یوکرین میں روس کے تین قونصل خانے بھی ہیں وہاں سے بھی عملے کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور دیگر ممالک نے یوکرین کے دو صوبوں میں فوج بھیجنے پر روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

 

 

Express News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا