English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسان کو معلومات حاصل کرنے کے لیے اہل علم سے سوال کرنے کا حکم دیا گیا ہے: مولانا ہاشم ندویؔ

share with us

انہو ں نے کہا کہ آج جو کوئز مقابلہ اللجنۃالعربیہ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا اس سے ہمارے دور کی یاد تازہ ہوگئی کہ ہم بھی ایک وقت میں اساتذہ کی نگرانی میں اس طرح کے پروگرام منعقد کیا کرتے تھے بڑی خوشی ہوئی کہ اس مقابلہ میں طلباء جامعہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کوئز مقابلے کو ایک انوکھے انداز میں پیش کیا ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری ندوی نے بھی طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ ملحوظ رہے کہ یہ کوئز مقابلہ سفلیٰ اور علیا گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ علیامیں چہارم عربی سے ہفتم عربی کے نمائندوں نے اور سفلیٰ میں اول عربی سے سوم عربی کے نمائندوں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا ۔ علیا میں اول انعام پنجم عربی (الف )اور دوم انعام ششم عربی (الف) کے حصہ میںآیا جبکہ سفلی میں اول انعام دوم عربی (ب) اور دوم انعام کے حقدار سوم عربی (الف ) قرار دےئے گئے ۔ کوئز مقابلے میں اسکرین پر پیش کئے گئے یہ سوالات جہاں انوکھے تھے وہیں آواز پہچانئے اور تصاویر پہنچانئے والا بھی سیشن بڑا لطف اندوز تھا اسی طرح ، اسی طرح ذہنی سوالات کے انوکھے اور سلیس مگر سوچنے پر مجبور کرنے والے سوالات نے سامعین کا دل موہ لیا اور حصہ لے رہے طلباء کو اچھنبے میں ڈال دیا۔اخیر میں دونوں گروپوں میں اول آنے والے طلباء کو فکروخبر ڈاٹ کام کی طرف سے انعامات دیے گئے جبکہ جناب محمد الیاس کاکوری کی طرف سے بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام کا آغاز عبدالحی ائیکری ندوی کی تلاوت سے ہوا اور نعت ذیشان عفانی نے پیش کی ۔ مہتمم جامعہ کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

nmbhjuyi

 

IMG 0058

IMG 0056

IMG 0051

IMG 0008

IMG 0019

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا