English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای میں اب سے  15 سال کے عمر کے نوجوان بھی ملازمت کرنے کے اہل ہوں گے 

share with us

 

 

 

ابو ظہبی 18نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے نئے لیبر قانون میں 15 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو بھی ملازمت کی اجازت مل گئی ۔ اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبر تعلقات کو ریگولیٹ کرنے کے بارے میں 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 33 کے تحت 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نوجوان اپنے سرپرستوں سے تحریری رضامندی اور میڈیکل فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کے بعد کام کر سکتے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کی ملازمت کے حوالے سے نئے قانون میں ترامیم ستمبر کے شروع میں حکومت کی جانب سے ایک نئے عارضی ورک ویزا کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں جس کے تحت 15 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو ان کی اسکولنگ کے علاوہ پارٹ ٹائم جاب بھی حاصل ہو سکتی ہے ، ایگزیکٹیو ریگولیشنز ان شعبوں کا تعین کریں گے جن پر نوعمروں کی خدمات حاصل کرنے سے منع کیا گیا ہے ، ان اداروں کے لیے استثناء کے معیار کے ساتھ جو کام کی جگہ پر نابالغوں کو تربیت دے سکتے ہیں ۔

 

نئے قانون کے مطابق نوجوان درج ذیل شرائط کے تحت کام کر سکتے ہیں۔

>> دن میں چھ گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرسکتے ، 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نوجوان روزانہ کم از کم ایک گھنٹے کے وقفے کے حقدار ہیں ، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ نوجوان مسلسل چار گھنٹے تک کام نہیں کرتے ہیں۔

>> کوئی خطرناک یا سخت ملازمتیں نہیں جو ایک نوجوان کی صحت، بہبود اور اخلاقیات کو نقصان پہنچا سکے۔

>> اختتام ہفتہ اور عوامی تعطیلات پر کوئی اوور ٹائم شفٹ یا کام نہیں دیا جائے گا۔

 

 

اُردو پوائنٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا