English   /   Kannada   /   Nawayathi

short-term memory loss حقیقی گجنی سامنے آگیا

share with us

 

 

 

16نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)  جرمن شہری حادثے کے بعد عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگیا جسے چھ گھنٹے زائد کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔

کچھ برس قبل بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی ‘گجنی’ جس میں عامر خان نے ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جو حادثے کے بعد ایسی دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے جو کچھ گھنٹوں بعد سب کچھ بھول جاتا ہے۔

اس دماغی صورتحال کو anterograde amnesia or short-term memory loss کہتے ہیں جس میں مبتلا انسان کی یاداشت کچھ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد چلی جاتی ہے۔

اوپر کی گئی گفتگو بالی ووڈ فلم گجنی کی ہے لیکن جرمنی میں ایک شخص کو حقیقی زندگی کا گجنی قرار دیا ہے جو چھ گھنٹے سے پہلے کی گئی باتیں بھول جاتا ہے۔

ڈینیئل نامی جرمن شہری چھ سال قبل اپنی بہن سے ملنے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے وجہ اسے سر اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

حادثے بعد انہیں صحتیاب ہونے کےلیے کچھ وقت لگا وہ memory loss disorder کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور اب چھ گھنٹے سے زیادہ کچھ بھی یاد رکھنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث وہ روز مرہ کے امور کی انجام دہی کےلیے ایک ڈائری اپنے پاس رکھتے ہیں جس میں ان کے کاموں، دوستوں اور رشتے داروں سے متعلق تمام تفصیلات درج ہے۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا