English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے کے الفاظ پر جاری تنازع بلآخر حل ،معاہدہ پر اتفاق 

share with us

گلاسگو: 15نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)عالمی ماحولیاتی کانفرنس، کوپ 26 میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور مندوبین نے گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کوپ 26 معاہدے میں 200 ممالک نے حصہ لیا، کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے کے الفاظ پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا اور چین اور بھارت کے اعتراض پر کوئلے کے استعمال پر سخت زبان بدل دی گئی۔

امریکی مندوب جان کیری نے کہا کہ 20 برس میں چین کو کوئلے کا استعمال مرحلہ وار ختم کرنا ہو گا جبکہ چینی مندوب نے کہا کہ ڈیل تو ہو گئی مگر ترقی پزیر ممالک کی آواز زیادہ سنی نہیں گئی۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے سربراہ الوک شرما آبدیدہ ہو گئے اور شرکا سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کانفرنس کا اختتام اس انداز میں ہو۔ کوئلے کے استعمال اور پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا، تمام ممالک کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیدیا اور کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

تحفظ ماحول کے لیے سرگرم معروف سویڈش رضاکار گریٹا تھونبرگ نے اسے بیکار قرار دیا اور کہا کہ اصل کام کانفرنس کے حال سے باہر ہو رہا ہے۔ مبصرین کی رائے میں گو کہ شریک ملکوں نے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں مگر کئی اہم معاملات اور مسائل غور طلب ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ مستقبل قریب میں بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی معاہدے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا