English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیکرز نے ایف بی آئی کے سسٹم میں داخل ہو کر لاکھوں ای میلز بھیج دیے

share with us

14نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات ارسال کردیے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہورہی تھیں۔

 

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا، یہ ایک مسلسل صورتحال ہے۔

خطروں کی نگرانی کرنے والی آرگنائزیشن ’اسپیم ہاس پروجیکٹ‘ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیکرز لاکھوں ای میلز ارسال کیں جن میں ممکنہ سائبر حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔

 

ساتھ ہی اسپیم ہاس نے ایک ٹوئٹ میں بھیجی گئی ای میل کی نقل بھی شیئر کی۔

مذکورہ ای میل کی سبجیکٹ لائن میں لکھا ہوا تھا کہ ’ارجنٹ: نظام میں خطرات ہیں‘ جبکہ ای میل کا اختتام بظاہر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دستخط سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی امریکا کا مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروسز کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جسٹس ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی دونوں اس واقعے سے آگاہ ہیں۔

 

Dawn News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا