English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساڑھے نو سال کے ابوبکر نفیل خلیفہ نے صرف ۱۳؍ مہینہ میں حفظ قرآن مکمل کرلیا

share with us

 دارالتعلیم والتربیہ میں مکتب کی تعلیم کے بعد عالمیت کے ابتدائی درجات ہیں۔ جہاں سے تعلیم کی تکمیل کے بعد طلبہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا رخ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جامعہ میں دارالتعلیم سے فارغین طلبہ کی ایک بڑی تعداد، اپنے اپنے وقت میں درجات میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کی ہے۔عالمیت کے علاوہ مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ میں حفظ کے بھی درجات ہیں۔ ۱۴۲۴ ؁ھ مطابق ۲۰۰۳ ؁ء میں درجہ حفظ کا آغاز ہوا۔ اب تک کم وبیش ۳۵؍ طلبہ یہاں سے حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئے ہیں۔ اب ادھر کچھ سالوں سے درجہ حفظ کا نظام اور مضبوط ہوا ہے۔ کل ۵۵؍ طلبہ حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روز وشب محنت کرتے ہیں۔سال رواں میں اب تک ۴؍ طلبہ حافظ بن چکے ہیں ۔ اور ابھی تقریباً چھ طلبہ بالکل قریب الختم ہیں۔ اس اعتبار سے اس سال حافظ ہونے والے طلبہ کی تعداد کل دس بن جائیگی۔ انشاء اللہ۔ فکروخبر ادارہ اس موقعہ پر طالب علم حافظ ابوبکر نفیل بن نوید خلیفہ ان کے والدین اور ان کے اساتذہ کو تہہ دل سے مبارکباد ی پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا