English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :بندر روڈ سراج منزل میں ’’سوئمنگ پول‘‘عنقریب عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

share with us

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور والد کا ایک خواب ہونے کی وجہ سے سوئمنگ پول جو کئی دنوں سے غیر مستعمل ہی تھا اس کو دوبارہ لاکھوں روپئے کے خرچ سے قابلِ استعمال بنایاگیا ہے ، اور انٹرنیٹ یوژرس کے لیے وائی فائی زون مختص کردیا گیا ہے جو صرف ممبرس ہی استعمال کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سوئمنگ پول سے کمانا مقصد نہیں ہے اور اس سے جو فائدہ ہوگا وہ ان کے والد کے نام پر کارِ خیر میں لگایا جائے گا، سوئمنگ پول کا وقت صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا اور اس میں ممبرشپ دس سال سے اوپر کے نوجوان حاصل کرسکتے ہیں، اور سوئمنگ پول کوصاف رکھنے کے لئے اور دیکھ بھال کے لیے اور بچوں کو تیراکی کی کوچنگ کے لیے الگ الگ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئمنگ پولس شہرکے بیچوں بیچ ہونے اور چاروں جانب سے اونچی اونچی چہاردیواری ہونے کی وجہ سے پوری طرح محفوظ ہے ، اورنوجوان اس سے بھرپور فائد ہ اُٹھاتے ہوے اپنی تیراکی کے شوق کو پورا کرسکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام چھ بجے سے آٹھ بجے تک کے لیے فیملی کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔ جو لوگ سیر وتفریح کے لئے فیملی کے ساتھ شہر باہر یا شہر کے حساس علاقوں میں جاتے ہیں وہ یہاں دو گھنٹے بآسانی اپنی اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گذار سکتے ہیں۔ 

اس کی مزید تفصیلات حاصل کرنے یا پھر ممبرشپ فارم حاصل کرنے کے لئے اس نمبرپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
+91-7676122223

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا