English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج کرائم برانچ میں پیش ہوئے اشیش مشرا ،پوچھ تاچھ جاری ، موبائیل فون ضبط

share with us

:09 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں لکھیم کھیری میں تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا ٹینی کا ملزم بیٹا آشیش مشرا آخر کار آج صبح کرائم برانچ میں پیش ہونے کے لئے پہنچ گیا,احتجاج کر رہے کسانوں کو روندنے کے معاملہ میں اسے ملزم بنایاگیا ہے جس میں ۴ کسانوں سمیت ۸ لوگوں کی موت ہوگئی تھی 

تفصیلات کےمطابق اجئے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کو کل ہی کرائم برانچ حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے ، اس پر اجئے مشرا نے بیٹے کی بیماری کا بہانہ بنایا اور کہا کہ وہ سنیچر کو حاضر ہونگے ، اور تحقیقات میں پولس کا پورا تعاون کریں گے ، آج صبح  اشیش مشرا تھانہ کے پچھلے راستے سے کرائم برانچ دفترمیں داخل ہوئے اترپردیش پولیس گزشتہ چار گھنٹوں سے آشیش مشرا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران اس کا موبائل بھی تفتیش کے لیے ضبط کر لیا گیا۔

یوپی پولیس نے آشیش مشرا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے لیکن ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا ہے۔ اگرچہ مرکزی وزیر نے تسلیم کیا کہ ایس یو وی جو کسانوں کے اوپر چلی تھی اس کی ہے ، لیکن وہ کہتے ہیں کہ ان کا بیٹا اس میں نہیں تھا۔

کسانوں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ایک "پہلے سے طے شدہ سازش" ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کو بھی حکومت سے ہٹایا جائے کیونکہ اس نے یہ سازش شروع کی ہے اور اس کیس کے مجرموں کو تحفظ بھی دے رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا