English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں کانوڑ یاترا پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

share with us

:20؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)سپریم کورٹ نے اترپردیش میں کانوڑ یاترا کی اجازت سے متعلق خود سے نوٹس معاملے کا کل یعنی پیر کو نپٹارہ کردیا۔ اس بار اب ریاست میں کانوڑ یاترا نہیں ہوگی۔

جج روہنگٹن ایف نریمن اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے ریاست کے حکام کو یہ یقینی بنانے کے لئے کہا ہےکہ عوامی زندگی کو براہ راست متاثر کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے سختی سے نپٹا جائے اور فوری طورپر کارروائی کی جائے۔عدالت کے اس حکم کے بعد ریاست میں اب کانوڑ یاترا نہیں ہوگی۔ دنیا کی زیادہ تر مذہبی سرگرمیاں کوورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے نہیں ہو رہی ہیں ۔

ریاستی حکومت کی طرف سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ریاست کی کانوڑ یاترا کمیٹیوں نے اس بار بھی کانوڑ یاترا روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے وکیل نے کہاکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود ہی کانوڑ یاترا کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وبا کے مدنظر یاترا نہ نکالیں۔ اس کے بعد عدالت نے معاملہ کا نپٹارہ کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا