English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان مں جان گنوانے والے صحافی دانش صدیقی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں دفن کیا گیا

share with us

نئی دہلی:19؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)افغانستان کے قندھار میں سلامتی دستوں اور طالبان کے مابین تصادم کے کوریج کے دوران جان گنوانے والے ہندستانی فوٹو صحافی دانش صدیقی کو کل شام جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قبرستان میں دفن کیاگیا ۔بڑی تعداد میں لوگوں نے تدفین میں شرکت کی۔

پہلے یونیورسٹی نے بیان میں بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے آنجہانی فوٹو صحافی دانش صدیق کے کنبہ کی درخواست کو قبول کرلیا ہے کہ ان کے جسم کو جامعہ کے قبرستان میں دفنایا جائے جو خاص طورسے یونیورسٹی کے ملازمین، ان کے ہمسفر اور نابالغ بچے کے لئے ہے۔

محترمہ اختر نے سنیچر کو ان کے کنبہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی منگل کو صدیقی کے بہترین کام کی نمائش کرنے کے لئے فوٹو نمائش کا اہتمام کرے گی۔

خیال رہے کہ افغانستان کی صورتحال کو کور کرنے گئے صحافی دانش صدیقی کو جمعرات کی رات وہاں قتل کردیا گیا۔واضح رہے کل شام دانش کی میت کو افغانستان سے ہندوستان سے واپس آئی تھی ۔ لاش کو پہلے ان کے گھر جامعہ میں لے جا یا گیا اور پھر دیر رات تدفین کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا