English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں چرچ کا انہدام غیر قانونی اور واضح امتیازی سلوک کا عمل تھا۔ ایس ڈی پی آئی

share with us

 

نئی دہلی:14؍ جولائی 2021(فکروخبر/ ذرائع)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ دہلی کے چھتر پور میں چرچ کا انہدام غیر قانونی اور عیسائی برادری کے ساتھ واضح امتیازی سلوک تھا۔ ایس ڈی پی آئی  دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (DDA) کے اس امتیازی سلوک اور انصافی کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ عبدالمجید نے مزید کہا ہے کہ چرچ پچھلے 14سالوں سے واقع ہے اور ڈی ڈی اے کے اس وحشیانہ اقدام سے قبل چرچ کونسل کو نہ تو حکام کی طرف سے کوئی اطلاع موصول ہوئی اور نہ ہی اس جگہ کو خالی کرنے کیلئے کوئی وقت دیا گیا تھا۔ ڈی ڈی اے حکام کا دعوی کہ نوٹس پہلے ہی جاری کیا گیا تھا مشکوک ہے۔ جب چرچ کے زمین پر تنازعہ کا معاملہ این ایچ آر سی (نیشنل ہومین رائٹس کمیشن) کے دائرہ کار میں ریلیجس کمیٹی کے پاس ہے تو ڈی ڈی اے کی جانب سے انہدام کیا جاناانتہائی ناقابل قبول ہے۔ یہ تکلیف دہ ہے کہ ڈی ڈی اے حکام نے چرچ کونسل کے ممبروں کو بھی چرچ کے اندر اپنی مقدس چیزوں کو بازیافت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ حکام کی طرف سے یہ مذموم حرکت عسیائی کمیونٹی کے ساتھ ان کی عدم رواداری کو ظاہر کرتی ہے۔ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اس با ت کی طر ف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تنوع میں اتحاد اس کی طاقت ہے۔ قانون، طریقہ کار، آئینی اور انسانی حقوق وغیرہ کو بغیر کسی امتیاز کے تمام برادریوں پر یکساں طور پر استعمال کرنا چاہئے۔ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی تفریق سماج میں عدم اعتماد، مایوسی اور عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔ عبدالمجید نے اس بات پر زور دیکر کہا ہے کہ حکومت کو سماج میں اس طرح کی ہنگامہ آرائی اور بدامنی کے ذمہ دار افسران پر سخت کارروائی کرنی ہوگی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہوگا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا