English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کون سے ممالک کو قبول کرے گا اور کونسے ممالک کو نہیں

share with us

ریاض:30مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ملکوں کی فہرست سے 11 ممالک کو نکالنے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو مسافروں کو مملکت لانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے فضائی سرور فراہم کرنے والے کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری کردیا جس کے تحت اب وہ مذکورہ 11 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب لاسکیں گی۔

ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ہے کہ 11 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ایوی ایشن نے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔

سعودی ایوی ایشن کے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق یو اےای، امریکا، برطانیہ، اٹلی، فرانس جاپان سمیت 11 ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی، مملکت آنے والوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا گاکا ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا