English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان سے دبئی جانے والی پروازیں 14 جون تک بند

share with us

دبئی: 23مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) امارات نے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کے لئے مسافر فلائٹ کی معطلی میں 14 جون تک توسیع کردی ہے۔

ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پچھلے 14 دنوں میں جو مسافر ہندوستان کے راستے آئے ہیں انہیں کسی بھی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کا سفر قبول نہیں کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے شہریوں ، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران ، جو ترمیم شدہ شائع شدہ کوویڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں  ان  کو مستثنیٰ قرار دیاجائے گا۔

متاثرہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بکنگ کے اختیارات کے لیےاپنے اپنے ٹریول ایجنٹوں یا امارات کال سنٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہیکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے 4 مئی کو ہندوستان سے متحدہ عرب امارات میں مسافروں کی داخلے کی ابتدائی 10 دن کی معطلی کو مزید اطلاع تک بڑھا دیا تھا۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی سی اے اے) کے ایک عہدیدار نے اس سے قبل خلج ٹائمز کو بتایا تھا: “اس معطلی کو کب ختم کیا جائے گا اس بارے میں حتمی تاریخ کے بارے میں مسلسل تعین  کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس لئے کہ ہم ہندوستان کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا