English   /   Kannada   /   Nawayathi

کعبہ:ایک سال بعد پہلی بارمطاف لوگوں سے بھرا نظر آیا ہے

share with us

مکہ مکرمہ28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں اور نیکیوں کے کمانے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی فضیلت باقی تمام اسلامی مہینوں سے بڑھ کر ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی اس مہینے میں اپنی مسلمان اُمت پر بہت زیادہ فضل و کرم اور عنایات کرتا ہے۔ مسجد الحرام دُنیا کا مقدس ترین مقام ہے، جس کی حُرمت اور پاکیزگی اُمت مسلمہ کو اپنی ذات سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔
عام حالات میں یہاں پر ہر وقت لاکھوں افراد کا اجتماع رہتا ہے جو عمرہ ادا کرتے ہیں اور نماز پنجگانہ بھی ادا کرتے ہیں۔ تاہم کورونا وبا کے بعد مسجد الحرام سمیت سعودیہ کی تمام مساجد کچھ عرصہ کے لیے زائرین کی عبادت کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔ جنہیں بعد میں خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے ساتھ کھولا گیا تھا۔


مسجد الحرام کا صحن جو کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصے کے دوران کبھی بھر نہیں پایا تھا، رمضان کے مقدس مہینے میں ایک بار پھر طواف کا یہ مقام لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔

اتنے لمبے عرصے بعد لوگوں کی اتنی بڑی گنتی کی تصاویر دُنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔ جنہیں دیکھ کر مسلم اُمہ کے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ صحن کعبہ کے لمبی مُدت کے بعد نمازیوں اور عمرہ زائرین سے بھر جانے کا یہ منظر گزشتہ روز پندرھویں روزے کے اختتام پر مغرب کی نماز کے وقت دیکھنے میں آیا، جب سارا صحنِ کعبہ لوگوں سے بھرا پڑا تھا۔ اس حوالے سے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے کی فضیلت کے سبب ان دنوں زیادہ سے زیادہ نمازیوں اور عمرہ زائرین کو مسجد الحرام آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کی رونقیں پھر سے بحال ہونے لگی ہیں۔ رمضان کے دوران زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مطاف میں طواف کے لیے ٹریکس کی تعداد14 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے۔ ان میں سے چار جو خانہ کعبہ کے قریب تر ہیں بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ بوڑھوں اور معذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال مسجد الحرام کے کھولے جانے کے بعد ایک کروڑ سے زائد افراد خانہ کعبہ میں آئے ہیں، اور اللہ کی رحمت سے ان میں سے کوئی بھی کورونا کا شکار نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا