English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد

share with us

ریاض: 26اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)سعودی عرب نے ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا ہے۔

سعودی پبلک  پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ سعودی ریال جرمانہ شامل ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کو ملک سے نہ صرف بےدخل کردیا جائے گا بلکہ آئندہ ہمیشہ کے لیے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی جب کہ ایک سے زائد بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا