English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبھ میلہ کووڈ سے محفوظ ، تبلیغی مرکز سے اس کا موازنہ غلط ،کمبھ میلے پر ماں گنگا کا آشرواد ، سی ایم تیرتھ سنگھ

share with us

:14اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک میں کورونا کی انتہائی خطرناک دوسری لہر کے بیچ اس سے بچاؤ  کے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتےہوئے  لاکھوں افراد ’’شاہی اسنان‘‘ میں شرکت کرچکے ہیں اور اب بھی صورتحال وہی بنی ہوئی ہے ۔اس دوران یہاں پہنچنے  والے عقیدت مندوں کا نہ درجہ حرارت ناپا گیاہے، نہ ماسک استعمال ہوا اور نہ ہی آپسی دوری کا خیال رکھاگیا۔ 
ہرکی پوڑی پر جمع ہوئے عقیدت مندوں کے ہجوم کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ شاہی اسنان کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملک کے سمجھدار شہریوں نے شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔  اس دوران میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کو بھی نہ صرف محسوس کیاگیا بلکہ اسے یاد بھی دلایا گیا کہ گزشتہ سال تبلیغی جماعت کے مرکز کی چھوٹی سی بھیڑ کی اس نے کس طرح رپورٹنگ کی تھی۔

وہیں اب اتراکھنڈ کے نو منتخب وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے ایسا بیان دے ڈالا ہے جس سے ہنگامہ برپا ہے ، انہوں نے کمبھ میلہ اور تبلیغی مرکز کا موازنہ کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مہا کمبھ کا موازنہ مرکز سے نہیں کیا جا سکتا ہے، کیونکہ مرکز ایک ہال کے اندر تھا۔ اس ہال میں گھومنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔ سبھی لوگ ایک ہی ہال میں سوئے ہوئے تھے۔ سبھی لوگ ایک دوسرے سے چپکے ہوئے تھے، لیکن کمبھ میں ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہریدوار کمبھ کا مرکز سے موازنہ نہیں ہو سکتا ہے۔ مرکز ایک گھر کے اندر سمٹا ہوا تھا اور مہا کمبھ کا علاقہ کئی کلومیٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ وہ کمبھ میلے کا دفاع کرتے ہوئے جذبات میں اتنے بہہ گئے کہ انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ کورونا یہاں سے پھیل ہی نہیں سکتا کیونکہ ماں گنگا کا آشرواد اس پر ہےجس سے وائرس پھیلنے کا سوال ہی نہیں کھڑا ہوتا 

غور طلب ہے کہ ہریدوار کمبھ کے شاہی اسنان میں عقیدت مندوں کے ہجوم کے حوالے سے اداکارہ رچا چڈھا سمیت ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے نشانہ بنایا تھا۔ ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے رچا نے اسے وبا پھیلانے والا ایونٹ بتایا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا