English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبھ میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت ، کورونا پروٹوکول نظرا نداز ،عہدیداروں کا دعوی ! یہ کورونا پھیلانے والا ایونٹ نہیں

share with us

:13اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ہریدوار کے کمبھ میلے میں کم سے کم 102 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ کئی لاکھ عقیدت مند ہر روز کمبھ میلے میں آرہے ہیں لیکن صرف چند افراد کی جانچ کی جارہی ہے اور دیگر بنیادی کوویڈ 19 سے متعلق پروٹوکول جیسے ماسک پہننا، تھرمل اسکریننگ اور ٹیسٹ وغیرہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

یکم اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہنے والے کمبھ میلہ میں 10 لاکھ زائرین کے روزانہ آنے کی امید ہے۔ ممکن ہے کہ پیر، بدھ اور 27 اپریل کو ’’شاہی اسنان‘‘ یا شاہی غسل کے تین دن میلے میں جانے والے عقیدت مندوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے۔

پیر کو 28 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند گنگا میں نہانے کے لیے آئے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق ان میں سے صرف 18،169 کا ہی ٹیسٹ کیا گیا۔

اخبار کے مطابق دو طبی عملے کی ٹیم نے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹس کے ساتھ پیر کو چھ گھنٹوں میں صرف 11 ٹیسٹ کیے۔ ان میں سے ایک مثبت پایا گیا۔

دریں اثنا پیر کو انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے زور دے کر کہا کہ کمبھ میلہ کوئی ’’سپر اسپریڈر ایونٹ‘‘ نہیں ہے۔ اپنے اس دعوے کی دلیل میں انھوں نے کہا کہ حکام نے میلہ میں آنے والے 53،000 افراد کا ٹیسٹ کیا ہے، جن میں سے مثبت شرح 1.5 فیصد ہے۔ کمار نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس میلے میں آنے والے 90 فیصد افراد ہریدوار میں نہیں ٹھہریں گے اور اس طرح وہ وائرس کو نہیں پھیلائیں گے۔

معلوم ہو کہ منفی آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ میلے میں داخل ہونے کی ایک لازمی شرط تھی۔ تاہم حکام اس میں بھی غافل رہے۔ دی انڈیئن ایکسپریس کے مطابق ان کے انٹرویو کے دوران 50 عقیدت مندوں میں سے کم از کم 15 کے پاس اس ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں تھی، پھر بھی انھیں آنے کی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل اتراکھنڈ پولیس نے کہا تھا کہ اگر کمبھ میں کوویڈ 19 کے رہنما خطوط پر عمل کروانے کی کوشش کی گئی تو بھگڈر مچ سکتی ہے، اسی لیے وہ اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا