English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ رحمانیہ منکی کا سالانہ اجلاس ،

share with us

09اپریل2021(فکروخبرنیوز)گزشتہ شب جامع مسجد منکی میں مدرسہ رحمانیہ منکی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں طلباۓ مدرسہ رحمانیہ منکی کے سالانہ نتائج سنائے گۓ اور امسال مدرسہ رحمانیہ منکی کے شعبہ حفظ سے قرآن پاک کو حفظ کرنے والے طلباء کی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی کے ہاتھوں تکمیل عمل میں آئی،تقریب میں تمام حفاظ کرام نے اپنی قرأت کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سالِ گزشتہ و سال رواں جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے فارغ ہونے والے منکی کے علماء کرام نے اپنے تعلیمی سفر کی روداد بھی پیش کی،کسی نے مکتب کی شرارتوں کا تذکرہ کیا تو کسی نے مادر علمی میں گزارے ہوئے حسین لمحات کو بیان کر مختلف پہلووں پر روشنی ڈال رہا تھا،کوئی اساتذہ کی کرم فرمائیاں سنا رہا تھا تو کوئی اپنے محسنین و مرحومین کا تزکرہ کر رہا تھا الغرض خوشی و غمی کا ماحول بنا کر تأثرات پیش کررہے تھے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر جماعت المسلمین بھٹکل کے نو منتخب چیف قاضی مولانا عبدالرب صاحب، خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ اکرمی صاحب،جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے صاحب تشریف فرما تھے۔

مہتمم مدرسہ رحمانیہ و قاضی جماعت المسلمین منکی مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی نے جلسہ کی غرض و غایت و کلمات تشکر پیش کئے ، مولانا نےاس موقع پر تمام اساتذہ کی خدمات کی خوب سراہنا کی اور سرپرستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ،ساتھ ہی مرکزی ادارہ جماعت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مدرسہ رحمانیہ منکی پر لکھی ہوئ مولانا صابر صاحب ساڑا ندوی کی نظم مولوی تعظیم قاضی ندوی نے اپنے خوبصورت انداز و مترنم آواز میں پیش کیا ،جس کو تمام احباب نے پسند کیا ۔اس نظم میں مدرسہ رحمانیہ کو ایک تناور درخت بنانے میں جن حضرات نے اپنا مال لگایا،اپنی قربانیاں دی کوششیں کی ان کی ناموں کا تزکرہ ہے،اس کے علاوہ اسلاف کا زکر مدرسہ کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی گئ ہے،کُل ملا کر اس نظم کو پیش کرنے کے بعد شاعر و متشاعر دونوں کو سراہا گیا اور خوب داد وتحسین سے نوازا گیا۔

جماعت المسلمین منکی کے نائب صدر حسن باپو حسن باپا صاحب،نائب سیکریٹری ساوڑا ابومحمد صاحب،مدرسہ رحمانیہ کے ناظم اعلیٰ ماشیما عرفان صحب،شیخ شاہ الحمید صاحب،ناخدا جماعت کے سیکریٹری حافظ ریاض صاحب،منکی کمیونیٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری حاجیکا خلیل صاحب،بھٹکل سے تشریف فرما علماء کرام وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔

رات ٹھیک نو بجے حافظ عثمان بن وصیم شنگیری کی تلاوت سے شروع ہونے والا یہ اجلاس رات قریب ایک بجے مولانا جمیل قاضی ندوی کی دعا پر اپنے اختتام کو پہنچا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا