English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک بھر میں منایاجا رہا ہے یوم جمہوریہ

share with us

:26 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔ راج پتھ پر پوری دنیا کے سامنے بھارت اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہاں کی تہذیب و تمدن کی عکاسی جھانکیوں کے ذریعہ کرائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام کو یوم جہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے باشندگان ملک کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا 'جئے ہند'۔

ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر، وزرا کی رہائشگاہوں، نجی اداروں، سرکاری اداروں اور کمپنیوں، تمام یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں سمیت مختلف تنظیموں و جماعتوں نے رسم پرچم کشائی کی اور ترنگے کو سلامی دی۔

راج پتھ پر قومی پریڈ کا شاندار نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس بھارتیوں سمیت پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور ملک کی رنگا رنگی پر فخر کر رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت متعدد اعلی شخصیات، فوجی سربراہان راج پتھ پر پہنچ چکے ہیں اور ترنگے کو سلام پیش کر رہے ہیں۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ کا پرکیف منظر

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے 72 ویں یوم جمہوریہ کے دن اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے احمد آباد میں ترنگا لہرایا۔

اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران پہلی مرتبہ رفائل لڑاکا طیارے کی اڑان کے ساتھ ٹی 90 ٹینکوں، سموجئے الیکٹرانک یودھ پرنالی (نئی جنگی تکنیک)، سکھوئی-30 ایم کے آئی لڑاکا طیاروں سمیت اپنی فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔

راشٹریہ اسمارک امر جوان جیوتی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لیے عظیم قربانی پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا جس کے ساتھ ہی یوم جمہوریہ کی پریڈ شروع ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا