English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹریکٹر ریلی کو ناکام بنانے کے لئے یوگی حکومت نے ریاست میں ٹریکٹروں کو ڈیزل دینا کیا بند !

share with us

:25 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ایسے وقت میں  جبکہ کسان  ۲۶؍ جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر ریلی کی تیاریاں کررہے ہیں اوراس کیلئے  ہریانہ  اور پنجاب  سے د ہلی پہنچنے والے ٹریکٹروں کا تانتا بندھا ہوا ہے، یو پی میں یوگی سرکار نے کسانوں کو ٹریکٹر مارچ  میں پہنچنے سے روکنے کیلئے انہیں ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 
 ریاستی حکومت نے عجیب وغریب حکم جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع میں سپلائی افسران کو ہدایت دی ہے کہ مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو ایندھن نہ دیا جائے۔  واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر  یوپی کے کچھ  پمپوں کی وہ تصویریں بھی شیئر ہوئی ہیں جن میں اعلان کیاگیاہے کہ ٹریکٹر کو اور بوتل میں ڈیزل نہیں دیا جائےگا۔ 
 یوگی سرکار کے اس ظالمانہ طرز عمل کی اطلاع ملتے ہی کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کسانوں  سے کہا ہے کہ انہیں جہاں بھی روکا جا ئے وہیں  سڑکیں جام کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ غازی پور اور مراد آباد کے کسانوں نے خود فون کرکے  انہیں  بتایا ہے کہ انتظامیہ انہیں  ٹریکٹر ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے عجیب وغریب حرکتیں  کررہا ہے۔   واضح رہے کہ کسانوں کا دعویٰ  ہے کہ ۲۶؍ جنوری کو جس وقت یوم جمہوریہ کی سرکاری پریڈ ہورہی ہوگی اسی وقت کسان بھی ٹریکٹر پریڈ نکالیں  گے جس میں ۳؍ لاکھ سے زائد کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔جمعہ کو مشتبہ نوجوان  کے ملنے کے بعد بہرحال مظاہرہ میں شرکت کرنے والوں  کی تلاشی لی جارہی  ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا