English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: امریکا میں ویکسین لگانے کا کام شروع

share with us

14 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)جرمن کمپنی بایو این ٹیک۔ فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشیگن میں ایک فیکٹری سے اتوار کے روز روانہ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی پورے امریکا میں ویکسین کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک میں کووڈ ویکسین فراہم کرنے کی یہ پہلی سب سے بڑی مہم ہے۔

مشیگن کے کالامازو شہر میں واقع فائزر کی فیکٹری کے کارکنوں نے خشک برف کے ڈبوں میں رکھے گئے ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کی۔ مخصوص ٹرکوں پر ویکسین کو قریبی ہوائی اڈے لے جانے کے دوران مسلح سکیورٹی اہلکار ان کی حفاظت کر رہے تھے۔

پیر کے روز اس ویکسین کی پہلی خوراک 145ڈسٹریبیوشن سینٹروں پر وصول کی جائے گی، جب کہ منگل کے روز مزید425 سینٹروں اور بدھ کر روز دیگر 66 سینٹروں تک یہ ویکسین پہنچیں گی۔

قبل ازیں کینیڈا اور برطانیہ کے بعد جمعے کے روز امریکا میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی ویکسین کی تقسیم کو منظوری دے دی۔

USA | Der Pfizer BionTech Impfstoff verlässt in Kalamazoo das Lager

ٹرانسپورٹیشن کا کام مشکل

اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے آس پاس رکھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا کافی مشکل کام ہے اور اس کے لیے خصوصی ڈبوں اور مخصوص ڈیزائن والے ریفریجریٹرس کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

جب یہ ویکسین ہیلتھ کیئر سینٹر پر پہنچے گی تو ریاستی اور مقامی صحت حکام اسے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور ایف ڈی اے کی ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے لوگوں کو لگائیں گے۔

ویکسین فی الحال ہر ریاست میں بالغوں کی آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی جا رہی ہے۔

 پہلی ویکسین کسے لگائی جائے گی؟

امریکا میں سب سے پہلے یہ ویکسین صحت کی دیکھ بھال میں مصروف سب سے پیش پیش رہنے والے کارکنوں کو اور نرسنگ ہوم میں بزرگ افراد کو لگائی جائے گی۔

بایو این ٹیک۔فائزر کی اس ویکسین کا دو مرتبہ لگانا ضروری ہوگا اور دونوں کے درمیان تقریباً تین ہفتے کا وقفہ درکار ہوگا۔

فائزر کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے اواخر تک امریکا کو 25 ملین ویکسین فراہم کی جاسکتی ہیں جب کہ امریکا نے مجموعی طور پر 100ملین ویکسین کی پیشگی آرڈردے رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا