English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں کرونا وائرس ختم نہ ہو سکا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

share with us

واشنگٹن:06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع) امریکا میں کو وِڈ نائنٹین کی وبا تو ختم نہ ہوئی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے لیے قائم ٹاسک فورس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس ختم کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی ذرایع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اس ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا، مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی، مشن مکمل نہیں ہوا وائرس کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس اگلے چند ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی، صدر ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے خاتمے کے اعلان پر کہا کہ اسے ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر نئی کرونا وائرس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جو کہ کاروبار کی بحالی پر توجہ دے گا۔ خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 350 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی، جب کہ امریکا میں وائرس کے ساڑھے 9 لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا