English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں پہلی بار ایک ماہ میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ریکارڈ

share with us

واشنگٹن : 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے 24 گھنٹے کے دوران 1015 اموات ہوئیں ، جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے جبکہ مجموعی‌ ہلاکتوں کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے ، امریکا میں کورونا وائر س 69 ہزارسے زیادہ افراد کی جانیں لے گیا جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ بارہ ہزار سے تجاوز سے کرگئی ۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 1015 اموات ہوئیں، جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

نیویارک میں وائرس سے سب سے زیادہ لوگ متاثرہیں جہاں چوبیس ہزار افراد جان سے گئے، شکاگو میں ہلاکتیں ایک ہزار ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ملک میں بھرمیں ہلاکتیں ایک لاکھ ہوسکتی ہیں ۔

امریکا میں تحقیق دانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا لاک ڈاون میں نرمی کے باعث ملک میں یومیہ ہلاکتیں تین ہزار ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر نے کہا تھا امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔

ویکسین تیار کرنے کے مراحل کے دوران انسانوں پر کیے جانے والے تجربات کے حوالے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن پر ویکسین کا تجربہ کیا جاتا ہے وہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ خطرات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔

میئرنیویارک کا کہنا تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نکل آئےہیں، موسم گرم ہوتے ہی لوگ باہر نکلنے کی کوشش کریں گے، جو خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ نیویارک کی انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس خود بنانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 36 لاکھ 46 ہزار انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا