English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام شہری کو ناجائز دھمکانے والے برطانوی وزیر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

share with us

لندن: 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع)‌برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی کونر برنز نے بطور وزیر تجارت عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال اور مالیاتی اداروں کو دھمکیاں دینا وزیر تجارت کو مہنگا پڑ گیا۔

اثرورسوخ استعمال کر کے وزیر تجارت نے والدکےمالی تنازع کیس میں مداخلت کی اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مالیاتی اداروں کودھمکیاں دیں۔

اسٹینڈرڈ کمیٹی نےالزامات کاجائزہ لےکرفیصلہ وزیر تجارت کےخلاف دیا جس پر کونر برنز نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو قریبی ساتھی کے ساتھ چھوڑنے پر شدید دھچکا لگا ہے ،مستعفی وزیرکی جگہ نئی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

47 سالہ برنز کو گزشتہ سال جولائی میں اس وقت وزیر تجارت بنایا گیا جب بورس جانس کنزرویٹو کے سربراہ بنے اور وہ اس وقت ان کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا