English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک: شاہ سلمان کا 18 ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلان

share with us

ریاض: 24 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے روزہ داروں کو افطار کرانے کے حوالے سے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہر سال ماہ صیام میں سعودی عرب 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ روزہ داروں کا افطار کرواتا ہے جس سے متعلق مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سعودی وزیر اسلامی امور اور دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے اس اہم اقدام کو سراہا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تعریف کی، کرونا کے باعث بجٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خادم حرمین کو مسلمان بھائیوں کی ضرورت کا خیال ہے۔ واضح رہے کہ اٹھارہ ممالک میں قائم سعودی سفارتخانے اور اسلامی مراکز افطار کے انتظامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا