English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

share with us

الریاض24 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا اور آج وہاں پہلا روزہ ہے۔ علاوہ ازیں کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔

افغانستان کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی تقلید کرتے ہوئے آج یعنی 24 اپریل 2020 کو یکم رمضان المبارک قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب ملائیشیا، مصر، سنگاپور، انڈونیشیا اور فلپائن کی حکومتوں نے بھی آج سے رمضان شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک اور امریکا میں مقیم بیشتر مسلمان سعودی عرب کی تقلید میں رمضان اور عیدین کا تعین کرتے ہیں اس لیے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں زیادہ تر مسلمانوں کےلیے آج سے ماہِ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا