English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات کے سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

share with us

دُبئی: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں 23 اپریل کی رات کو ماہِ رمضان کا چاند نظر آنے کا بھرپور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس صورت میں امارات میں پہلا روزہ 24 اپریل بروز جمعة المبارک کو ہو گا۔ اس بار کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگ مساجد میں اجتماعی نمازیں ادا نہیں کر پائیں گے، کیونکہ ممتاز علماء کے فتوؤں اور حکومتی احکامات کے باعث مساجد میں نماز اور تراویح کی ادائیگی پر پابندی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارہ برائے سرکاری افرادی قوت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری دفاتر و محکموں میں پانچ گھنٹے کام ہو گا۔ اتوار کے روز جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں اوقات کار صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے ابھی نجی شعبے کے لیے اوقاتِ کار کا اعلان نہیں کیا گیا، جو آج یا کل تک کر دیا جائے گا

واضح رہے کہ مملکت میں بیشتر سرکاری ملازمین کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ کچھ وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ کم سے کم ہو سکے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 479 نئے کیسز سامنے آگئے،جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 781تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 4افراد کے جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

 

اماراتی وزارتِ صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مملکت میں مزید 98مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، اس طرح صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد1286 ہوگئی ہے جبکہ جب کہ اس وقت مملکت میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5ہزار 454 ہے جس میں سے 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔مملکت میں اب تک 7لاکھ 67ہزار ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں جبکہ لاک ڈاوٴن بھی جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا