English   /   Kannada   /   Nawayathi

واحد خلیجی ملک جہاں رمضان المبارک کے دوران مسجد میں نماز ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی گئی

share with us

منامہ: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) واحد خلیجی ملک جہاں رمضان المبارک کے دوران مسجد میں نماز ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی گئی، بحرین نے ملک کی مشہور الفتح مسجد میں ماہ مقدس کے دوران نماز جمعہ، نماز عشاء اور نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت دے دی، مسجد میں 5 سے زائد نمازیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد تمام خلیجی مملک نے گزشتہ ماہ مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ناصرف یہ، بلکہ مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں بھی زائرین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ عائد کی گئی پابندی تاحال برقرار ہے، تاہم ایک خلیجی ملک بحرین نے اس پابندی میں کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بحرین کی حکومت نے ملک کی مشہور الفتح مسجد کی رونقین محدود پیمانے پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الفتح مسجد میں رمضان المبارک کے نماز کی محدود پیمانے پر ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ مسجد میں نماز جمعہ، نماز عشاء اور نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ تاہم لوگوں کو ابھی بھی مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسجد کے امام اور عملے سمیت صرف 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ ان نمازیوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ جبکہ مسجد میں ادا کی جانے والی نمازیں ٹی وی اور ریڈیو پر نشر بھی کی جائیں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ الفتح مسجد میں محدود پیمانے پر نماز ادائیگی کی اجازت دینے کا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ نماز کو ٹی وی، ریڈیو اور آن لائن نشر کیا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا