English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: حوثیوں کا الزام ، سعودی کولیشن فورسز فائر بندی کے باوجود حملے کر رہی ہیں

share with us

یمن میں حوثیوں نے سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کو، 3 روز قبل فائر بندی کے نفاذ کے باوجود، معارب شہر میں 22 فضائی حملوں کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

حوثی میڈیا کی ایک پولیس افسر کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے طیاروں نے معارب سے منسلک علاقوں مجزر اور مدغال میں 3 گھنٹوں کے دوران 22 فضائی حملے کئے ہیں۔

تاہم معارب کے مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حوثیوں کی طرف سے پھینکا گیا ایک راکٹ الشبوان کے علاقے میں بعض گھروں کے اوپر گرا۔ حوثیوں کا یہ حملہ فائر بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک کیا گیا تیسرا حملہ ہے۔

دوسری طرف یمن فوج کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حوثیوں کی البیضا اور معارب کے شہروں میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور 15 ملیشیاوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے کورونا وائرس کی وجہ سے یمن میں 9 اپریل سے یک طرفہ شکل میں 2 ہفتوں تک فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا