English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی میزبانی میں جی ٹوئنٹی وزرائے توانائی کا آن لائن اجلاس

share with us
: 11 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو بحران سے نکالنے کےلیے مناسب لاگت پرتوانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے-
الشرق الاوسط کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان  نے جمعے کو  جی 20 کے وزرائے توانائی کےآن لائناجلاس کی میزبانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ غیر معمولی حالات اور نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ فوری اقدامات اور مربوط انتظامات کیے جائیں‘-
سعودی وزیر توانائی کے مطابق کہ نئے کورونا کی وبا کے بھیانک اقتصادی اور صحت نقصانات دنیا بھر میں محسوس کیے جارہے ہیں‘-
انہوں نے مزید کہا کہ ’بحران کے باعث دنیا بھر کے ملکوں کے صحت نظام  متاثر ہوئے ہیں اور اقتصادی شرح نمو کی توقعات کم ہوچکی ہیں‘-
’عالمی مالیاتی منڈیوں میں انارکی کی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے- یہی منظر نامہ عالمی تیل منڈیوں کا بھی ہے- اس کے منفی اثرات امن و استحکام پر بھی پڑیں گے‘-
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس یقین کا اظہار کیاکہ ’تیل منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال کے اثرات بہت سارے شعبوں پر پڑیں گے۔ ان سے صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے بھی متاثر ہوں گے۔مستقبل میں توانائی کی ترسیل پر سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی- ہائیڈرو کاربن اور تجدید پذیر توانائی کے سرچشموں پر بھی برے اثرات پڑیں گے‘-
 سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ اوپیک پلس میں شامل ممالک نے تیل منڈیوں کے استحکام کے لیے پھر تعاون کا عزم ظاہر کیاہے-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا