English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عسکری اتحاد کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سعودی عسکری اتحاد نے يمن ميں دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ جنگ بندی پر عملدرآمد آج نو اپريل سے شروع ہو چکا ہے۔ سعودی قيادت ميں عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بدھ کے روز یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے بتايا کہ يہ قدم نئے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر ميں اٹھايا گيا ہے۔ دو ہفتے کی اس جنگ بندی سے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔ فی الحال حوثی باغیوں یا یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی طرف سے جنگ بندی پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا