English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: غذائی قلت کی افواہ پھیلانے والا غیر ملکی شخص گرفتار

share with us

ریاض:06 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع سعودی عرب میں گمراہ کن ویڈیو بنا کر غذائی قلت کی افواہ پھیلانے والے غیر ملکی شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ شخص پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس نے غذائی بحران کی افواہ پھیلانے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ہے، مذکورہ شخص نے ایک سپر مارکیٹ میں جا کے ویڈیو بنائی اور دعویٰ کیا کہ دکانوں میں غذائی اشیا کی قلت ہے جس کے باعث بحران پیدا ہونے والا ہے۔

مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر زیاد الرقیطی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غذائی بحران کا دعویٰ کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی متعلقہ ٹیم نے اس کی شناخت کرلی اور اسے گرفتار کر لیا، مذکورہ شخص ایک یمنی تارک وطن ہے جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے، لوگوں کو گمراہ کرنے، غذائی قلت اور بحران کا بے بنیاد دعوی کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص پر سائبر کرائم کی دفعات لاگو ہوتی ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا