English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی گڑھ : پولس نے مسلم خواتین پر پتھراو کا تو خواتین نے مسجد کی بے حرمتی کا پولس پر لگایا الزام

share with us

 

04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقے رسل گنج میں واقع تکیہ قبرستان کی مسجد میں گزشتہ روز عشاء کی نماز کے دوران پیش آئے واقعہ میں مقامی خواتین نے پولیس اور پولیس نے خواتین پر الزامات عائد کیے ہیں۔

پتھراؤ معاملے میں خواتین و پولیس کی ایک دوسرے پر الزام تراشی

موقع پر پہنچے پنکج شریواستو (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے 'ہمیں اطلاع ملی تھی کہ مسجد میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہیں تو ہم لوگ وہاں سمجھانے گئے تو مقامی افراد نے ہمارے اوپر پتھراؤ کر دیا جس میں تین چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے'۔

وہیں مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ بد کلامی کی۔ مقامی خواتین نے بھی پولیس پر کچھ اس طرح کے الزامات عائد کیے ہیں۔

پولیس نے مقامی خواتین پر کچھ اس طرح کے الزامات عائد کیے ہیں۔

1: مسجد کے اندر کافی تعداد میں لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔

2: ہمارے سمجھانے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کے اوپر پتھراؤ کیا۔

3: پولیس نے خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی۔

4: مقامی لوگ اور خواتین کے لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد۔

5: تین چار پولیس والے پتھراؤ میں زخمی۔

مقامی خواتین کے الزامات

1: پولیس جوتے پہن کر مسجد میں داخل ہوئی۔

2: نمازیوں پرلاٹھی چارج کی۔

3: پولیس نے مسجد کے امام ،ایک لڑکے اور ایک مقامی خاتون سمیت تین کو حراست میں لیا ہے۔

4: مرد پولیس نے خواتین پر حملہ کیا جس میں خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

5: کسی بھی طرح کا پولیس کے اوپر پتھراؤ نہیں کیا، اگر کیا ہے تو پولیس تصویر یا ویڈیو دکھائیں۔

6: کوئی بھی پولیس والا زخمی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا