English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں کورونا وائرس سے نومولود ہلاک، مجموعی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

share with us

واشنگٹن:02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ہفتے کے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد امریکا میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے کم عمر بچے کی ہلاکت کا واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے، 6 ہفتے کا بچہ واشنگٹن کے اسپتال میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

امریکا میں نومولود کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد صرف ایک دن میں 884 افراد ہلاک ہوئے جب کہ  مجموعی تعداد 5 ہزار 116 ہوگئی۔ امریکا بھر میں اس مہلک وائرس کی 2 لاکھ 15 ہزار افراد میں تصدیق ہوئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس اب دنیا کے 206 ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے، اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی  کی تعداد 8 لاکھ 57 ہزار 641 ہوگئی ہے جب کہ 42 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکا، اسپین اور اٹلی میں شرح اموات سب سے زیادہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا