English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں غیرملکی طبی عملے کے ویزوں میں توسیع

share with us

لندن31مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار غیر ملکی میڈیکل اسٹاف کے ویزوں کی معیاد میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے غیرملکی طبی عملے کے ویزے ایک سال کے لیے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیکل اسٹاف ویزوں سے بےفکر ہوجائیں۔

ہوم آفس نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف کورونا سےلڑنےمیں مصروف رہیں اور اپنے ویزوں کی مدت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی اور فکرمندی میں نہ رہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار قریباً 3 ہزار غیر ملکی ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں ان کے ویزوں میں بلامعاوضہ توسیع کردی گئی ہے۔

یکم اکتوبر 2020 سے قبل ویزے کی معیاد ختم ہونے والے غیر ملکی طبی عملے کے ویزوں میں توسیع بالکل مفت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، برطانیہ بھر میں اب تک 22 ہزار 141 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ اموات 14 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا