English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف عدالتی کاروائی کو موخر کرنے کی کوششیں

share with us

:09 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف بد عنوانیوں کے الزامات کے ساتھ دائر کردہ مقدمے کی کاروائی کو ماہ ِ مئی تک ملتوی کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسرائیلی  روزنامہ ہیوم  کی خبر کے مطابق  ، وکلاء  نے عدالت میں پیش کردہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ"اٹارنی کے دفتر سے  نتن یاہو کے بارے میں تمام تر  تفتیشی مواد   تا حال ان کو نہیں ملا"

توقع ہے کہ عدالت ،وکلاء کی درخواست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدالتی کاروائی کو ملتوی کر دے گی۔

وکیلوں کے مذکور ہ مطالبے کا ،نتن یاہو کی جانب سے نئی حکومت کے قیام کے موقع کو متاثر کر سکنے کے خدشات  پیدا ہونے کے  بعد   سر انجام پانا توجہ طلب ہے۔

مدت  ِ فرائض کے دوران مقدمہ دائر ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے طور پر تاریخ میں قلم بند کیے جانے والے نتن یاہو کی پیشی 17 مارچ کو متوقع تھی۔

اسرائیلی آئین کے مطابق چاہے  مقدمہ دائر ہو تو بھی وزیر اعظم مجرم ٹہرائے جانے تک اپنے عہدے  پر فائز رہ سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا