English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین باغ میں امتناعی احکامات نافذ ،بھاری پولس فورس تعینات

share with us

:یکم مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے درمیان دہلی کے شاہین باغ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس کی جانب سے ایک اطلاعاتی بورڈ بھی لگایا گیا ہے جب پر لکھا ہے، ’’آپ سبھی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یہاں دفعہ 144 لاگو ہے۔ اس علاقے میں مجمع لگانے کا مظاہرہ کرنے کی کی اجازت نہیں ہے۔ اس کی خلاف قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔‘‘

شاہین باغ میں سیکیورٹی سخت کرنے پر ڈی سی پی آر پی مینا نے کہا، ’’یکم مارچ کو شاہین باغ مظاہرے کے خلاف احتجاج کے کافی میسیج وائرل ہوئے تھے۔ ہم نے امن کمیٹی اور مقامی رہنماؤں سے بات کی۔ سبھی نے متفقہ طور پر سی اے اے حامی احتجاج کو منسوخ کردیا۔ ہم احتیاط کے طور پر یہاں موجود ہیں۔‘‘

شاہین باغ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالہ سے جوائنٹ کمشنر ڈی سی سریواستو نے کہا، ’’تمام انتظامات احتیاطاً کیے گئے ہیں، ضلع کے اعلی افسران اور سی آر پی ایف کی بیرونی فورس اور دہلی پولیس ہمارے پاس ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں میں امن اور سلامتی کا احساس برقرار رہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا