English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرنیچر اسٹور میں مرنے والے بچے کے ورثا کو 7 ارب روپے کا زرِ تلافی

share with us

کیلیفورنیا:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)فرنیچر کے مشہور برانڈ آئیکیا نے اپنی درازوں والی میز گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچے کے والدین کو چار کروڑ 60 لاکھ ڈالر زرِ تلافی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم سات ارب پاکستانی روپیوں سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے ایک خاندان کے دو سالہ بچے جوزف ڈیوڈک پرآئیکیا کمپنی کی تیارکردہ درازوں والی میز گرگئی تھی۔ اس حادثے میں ننھا جوزف ہلاک ہوگیا تھا۔ بچے کے لواحقین نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی کی تیار کردہ درازیں محفوظ نہیں اور لڑھک سکتی ہیں۔ بچے کی ہلاکت بھی اسی وجہ سے ہوئی ہے۔

جوزف ڈیوڈک کے اہلِ خانہ کے وکیل نے کہا کہ جس ماڈل کی دراز سے بچہ ہلاک ہوا ہے وہ ٹھیک سے کھڑی نہیں ہوسکتی تھی اور ہلکی سی جنبش سے گرجاتی تھی۔ دوسری جانب امریکی صارفین کے تحفظ کے کمیشن نے کہا ہے کہ سویڈن کی اس مشہور فرنیچر کمپنی کی مصنوعات سے صرف امریکا میں ہی آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا