English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا شرائط کے بغیر ایران سے مذاکرات کے لیے تیار

share with us

 واشنگٹن:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) امریکا نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایران سے بغیر کسی شرائط کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا بغیر کسی شرائط کے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کا مقصد عالی امن کو مزید خراب ہونے سے روکنا اور ایران کی حکومت کی جانب سے کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔

امریکی خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جنرل سلیمانی کو قتل کرنا دفاعی اقدام تھا، اس کے علاوہ خطے میں امریکیوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا مزید اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا