English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا نے متنازعہ سمندری علاقے میں جنگی بحری جہاز متعین کر دیے

share with us

:08جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزائر کے قریب چینی بحری جہاز کے گزرنے کے بعد انڈونیشیا نے اپنے جنگی بحری جہاز اس علاقے میں متعین کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جکارتہ حکومت نے اپنے جنگی ہوائی جہازوں کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انڈونیشی فوج نے متنازعہ سمندری حدود میں آٹھ جنگی بحری جہاز تعینات کی تصدیق کی ہے۔ یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب انڈونیشی صدر جوکو ودودو بدھ آٹھ جنوری کو ناتونا جزائر کے دورے پر جانے والے ہیں۔ چین بحیرہ جنوبی چین پر اپنی ملکیت ظاہر کرتا ہے اور دوسری جانب جنوب مشرقی ایشیائی اقوام ویتنام، فلپائن اور ملائیشیا اسی چینی دعوے کو تسلیم نہیں کرتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا